14 فروری 2011 - 20:30

اسلامی مشرقی وسطیٰ کا قیام انتہائی قریب ہے،مسلم امہ کا اتحاد دشمن قوتوں امریکا اور اسرائیل کے ناپاک عزائم کوخاک میں ملا دے گا،تیونس کے بعد مصر میں عوامی بیداری اسلامی انقلاب کی جانب قدم اور مغربی تہذیب و تمد ن کے خلاف استقامت ہے۔(رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر کراچی میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کراچی ڈویژن کی 'بیداری امت ریلی' سے مقررین کا خطاب)

ابنا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کراچی ڈویژن کے زیر اہتمام رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے فرمان پر مصر اور تیونس کے عوام کی انقلابی جدوجہد کی حمایت اور عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل کے خلاف 'بیداری امت ریلی'نمائش چورنگی تا تبت سینٹر تک نکالی گئی۔'بیداری امت ریلی' میں ہزاروں خواتین اور مردوں نے شرکت کی اور تیونس کے بعد مصر میں انقلابی تحریک کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ مشرق وسطیٰ اور افریقائی ممالک میں انقلابی لہر اور انقلابی جد وجہد کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے اور عالم انسانیت اور عالم اسلام کے دشمنوں امریکی اور اسرائیلی گماشتوں کے لئے زمین تنگ کر دیں گے،شرکائے ریلی نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مصر کے غاصبی صدر حسنی مبارک سے اقتدار سے الگ ہونے اور مصری عوام پر ظلم و تشدد کو بند کرنے کے نعرے درج تھے جبکہ اسلامی مشرق وسطیٰ کے قیام کے حق میں بھی نعرے آویزاں ہونے کے ساتھ ساتھ امریکا اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل کے خلاف نفرت آمیز اشعار بھی درج تھے۔ریلی سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین ،مولانا مقصود علی ڈومکی ،مولانا باقر زیدی ،علی اوسط،جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور آئی ایس او پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری تحسیر کاظمی نے خطاب کیا۔شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ تیونس اور مصر کے بعد اب اردن،یمن اور افریقائی ممالک میں بھی انقلابی لہر زور پکڑ رہی ہے جو اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ مشرق وسطیٰ اور افریقائی ممالک کے عوام اور بلخصوص امت مسلمہ امریکی اور اسرائیلی گماشتوں سے بیزار ہیں اور اسلامی انقلاب اور نظام اسلامی کے خواہاں ہیں لہذٰا اب وہ وقت بھی دور نہیں کہ جب امت مسلمہ ایک نئے اسلامی مشرق وسطیٰ کی بنیاد رکھے گی اور خطے سے تمام غاصب حکمرانوں اور امریکی واسرائیلی گماشتوں کو نکال باہر پھینکے گی۔بیداری ئ امت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی طاقتوں نے جو مشرق وسطیٰ میں کمزور ریاستوں اور اپنے ایجنٹ حکمرانوں کا خواب دیکھا تھا وہ اب عوامی انقلاب کے سامنے لرزہ براندام ہو چکاہے جس کی مثال تیونس کے انقلاب میں سامنے آئی ہے کہ جہاں امریکی گماشتوں کو ملک سے فرار کے بعد دنیا بھر میں کہیں بھی پناہ حاصل نہ ہو پائی ،ان کاکہنا تھا کہ مصر کے غاصب حکمرانوں کا بھی بہت جلد یہی انجام ہونے والا ہے کہ جن پر زمین روز بروز تنگ ہوتی جا رہی ہے،رہنماؤں کاکہناتھا پاکستان کے غیور عوام عالمی استعمار امریکا اور صہیونی ریاست اسرائیل کے کسی بھی ناپاک ایجنڈے کو سر زمین پاکستان پر کامیاب نہیںہونے دیں گے اور تیونس اور مصر کی طرح سر زمین پاکستان پر بھی امریکی گماشتوں کو منہ کی کھانی پڑے گی،اس موقع پر شرکائے بیداریئ امت ریلی نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف زبردست نعرے بازی کی جبکہ حمایت مصر اور تیونس میں بھی عظیم الشان نعروں سے خیر مقدم کیا گیا جبکہ مصری عوام کی استقامت کو خراج تحسین پیش کیا گیا،شرکائے ریلی نے اختتام پر عالمی استعمار امریکا اور اسرائیل سے اپنی نفرت کا شدید اظہار کرتے ہوئے امریکی و صہیونی پرچم بھی نذر آتش کئے۔

........

/110