12 فروری 2011 - 20:30

ترکی کے صدر عبد اللہ گل آج رات ایک اعلی وفد کے ہمراہ ایران کے اعلی حکام سے ملاقات کرنے کے لئے تہران پہنچ رہے ہیں۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق ترکی کے صدر عبد اللہ گل 300 رکنی وفد کے ہمراہ آج رات  اسلامی جمہوریہ ایران کے دورے پر تہران پہنچ رہے ہیں ۔ان کے ہمراہ 135 اعلی حکام، 100 تاجر اور 25 نامہ نگار بھی ہونگے۔ وہ ایران کے شہر اصفہان اور تبریز کا دورہ بھی کریں گے، ترکی کے صدر کے ہمراہ ترکی کے وزیر خارجہ ، وزیر داخلہ اور وزیر انرجی بھی ہونگے ترکی کے صدر تہران کے دورے کے دوران ایران کے صدر احمدی نژاد ، نائب صدر رحیمی ، وزير خارجہ علی اکبر صالحی اور ديگر اعلی حکام کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور علاقائی و بین الاقوامی امور پر گفتگو کریں گے۔ ترکی کے صدرعبد اللہ گل  اور وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو کے ہمراہ ان کی بیویاں بھی ہونگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110