11 فروری 2011 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر جناب احمدی نژاد نے انقلاب اسلامی کی کامیابی کی بتیسویں سالگرہ کے موقع پر تہران کے آزادی اسکوائر پر ملینوں افراد کے اجتماع سے خطاب میں کہا کہ اسلامی انقلاب نے آج نہ صرف ایران میں بلکہ عالمی سطح پر شفاف موثر اور فیصلہ کن انداز سے اپنا لوہا منوالیا ہے۔

ابنا: صدر نے تہران کے عظیم جلوس سے خطاب میں کہا کہ آج ایران قوم کی تاريخ ساز تحریک کو بتیس برس ہورہےہیں اور وہ مزید ایک سال اپنے اعلی اھداف سے نزدیک ہوگئی ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ انیس سو اناسی میں کامیاب ہونےوالا اسلامی انقلاب تاریخ بشریت کا ایک عظیم واقعہ ہے جو انسان کو کمال کی طرف لے جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا پر واضح ہوچکا ہےکہ اسلامی انقلاب ایرانی قومیت پسندی یا کسی پارٹی اور گروہ کے مفادات پر استوار نہیں ہےبلکہ قومی مفادات پربھی استوار نہیں ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ اسلامی انقلاب بتیس برسوں بعد بھی دنیا کی عام تحریکوں کی طرح نہ کمزور پڑا ہے اور نہ منحرف ہوا ہے بلکہ مزید جذبات سے سرشار، طاقتور ، شاداب اور متحرک ہوا ہے ۔اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے ایٹمی معاملے کی طرف اشارہ کرتےہوے کہا کہ دنیا کے تمام سامراجی حلقے جو ملت ایران کو قومون کی آزادی کے پرچم دار کی حیثیت سے دیکھ کر ملت ایران کی ترقی سے ہراسان ہیں یہ کوشش کررہےہیں کہ ملت ایران ایٹمی ٹکنالوجی حاصل نہ کرسکے لیکن آج کی دنیا جانتی ہے کہ ہمارے جواں سائنس دانوں نے سوفیصدی اٹامک فیول سائکل حاصل کرلیا ہے۔صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ سامراجی ملکوں نے اپنی تمام شیطانی اور مادی طاقت استعمال کرلی کہ ایران ایٹمی طاقت نہ بن پائے لیکن ایران نے یہ ایٹمی اپنے سائنس دانوں کی محنت سے حاصل کرلی ہے ۔ صدر احمدی نژاد نے ان تمام سامراجی ملکوں کو مشورہ دیا کہ وہ مقابلہ کرنے کے بجائےتعاون کی راہ اختیار کریں اسی میں انکافائدہ ہے ۔

.......

/110