5 فروری 2011 - 20:30

تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ مصرکے عوام کا انقلاب مشرق وسطی میں قدیمی روایتی حکومتوں کے تابوت میں آخری کیل ہے۔

ابنا: محسن رضائي نے مشرق وسطی پر مصر کے عوامی انقلاب کے اثرات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مصر کےانقلاب سے اب تک مصری قوم کو بڑی کامیابیاں حاصل ہوئي ہيں اور یہ علاقے کا ایک بڑا انقلاب ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ مصر کے عوامی انقلاب کی کامیابی کی صورت میں عالمی حالات پر گہرے اثرات مرتب ہونگے اور صہیونی ریاست بُرے دلدل میں پھنس جائے گي۔انھوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ان تبدیلیوں کا سرچشمہ ہے اور امام خمینی رحمۃاللہ علیہ کے نظریات اور اسلامی انقلاب آفاقی صورت میں دنیا میں ظاہر ہو رہے ہیں۔محسن رضائي نے اسلامی مشرق وسطی کے وجود میں آنے کے بارے میں رہبر انقلاب اسلامی کی پیشین گوئي کے حوالے سے کہا کہ یہ عمل اسلامی انقلاب کی کامیابی سے شروع ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا کہ عراق میں اسلامی حکومت آچکی ہے اورلبنان میں حزب اللہ بھی موجود ہے اور اگر مصر بھی اس گروہ میں شامل ہوجاتا ہےتو یہ مشرق وسطی میں تبدیلیوں کا آخری مرحلہ ہوگا اور انشاء اللہ اسلامی مشرق وسطی وجود میں آجائےگا۔......

/110