1 فروری 2011 - 20:30

ملک بھر میں 28صفر المظفر رحلت رسول ہاشمی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور نواسہ رسول (ص)حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر عزاداری کے اجتماعات ہوئے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق 28صفر المظفر رحلت رسول ہاشمی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے ملک  بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور دیہاتوںمیں مجالس عزاء اور جلو س ہائے عزاداری کا اہتمام کیا گیا جہاں پر عاشقان محمد و آل محمد علیہم السلام عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے سینہ زنی و نوحہ خوانی کی۔یہ بات انتہائی قابل غور ہے کہ ملک بھر میں خصوصاً شمالی علاقہ جات میں سردی کی شدید لہر اور منفی ڈگری کے باوجود رات گئے تک جلو س ہائے عزاء برآمد ہوتے رہے جہاں عزادران پیغمبر اکرم (ص) اور امام حسن علیہ السلام نے عزاداری برپا کی اور فرزند پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم حضرت حجت خدا امام زمان عج فرجہ کی خدمت میں پرسہ پیش کیا۔کراچی میں بھی 28صفر کی مناسبت سے شب 28کو مرکزی جلوس عزاء بسلسلہ شہادت امام حسین علیہ السلام و رحلت پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت سے نشتر پارک سے برآمد ہوا اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ شاہ نجف مارٹن روڈ پر اختتام پذیر ہو گیا،موصولہ اطلاعات کے مطابق ملک کے دیگر شہروں میں بھی جلوس ہائے عزاء رواں دواں ہیں اور لاکھوںکی تعداد میں عزادار بچے،جوزن،خواتین اور بزرگ شریک تھے۔

......

/110