ابنا: ڈاکٹر علی لاریجانی نے آج پارلیمنٹ کے اجلاس میں علاقے میں رونما ہونےوالی اہم تبدیلیوں کا ذکرکیا اور امریکیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تمہيں مصری عوام کے مقابلے ميں دوہرے معیار نہیں اپنانےچاہئے ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ علاقے میں جمہوریت پسندی کی یہ لہر بتیس سال قبل ایران میں انقلاب کی شکل میں آنےوالی جمہوریت کا ہی تسلسل ہے ۔انھوں نے کہا کہ امریکہ نے اس جمہوریت کا ایران میں مقابلہ کرنا چاہا اور ناکام رہا ، اب وہ علاقے کی اقوام کے غیظ و غضب کا نشانہ بن رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔
/110