29 جنوری 2011 - 20:30

آیت اللہ جنتی اور حجۃ الاسلام مروی، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای کی جانب سے سعودی عرب کے ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری کی رحلت پر تعزیت پیش کرنے کے لئے مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے مرحوم آیت اللہ شیخ محمد علی العَمری کی رحلت پر تعزیت پیش کرنے اور مدینہ منورہ کے مرحوم عالم دین کے ایصال ثواب کے لئے منعقد ہونے والی مجلس میں شرکت کرنے کی نیت سے کل بروز ہفتہ مدینہ منورہ روانہ ہوگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110