28 جنوری 2011 - 20:30

آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی نے حجاز کے نامور عالم دین آیت اللہ العَمری کے انتقال کی مناسب سے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إنّا لِلّہ وَإِنّا إلَیْہ رَاجِعُون

انتھک جدوجہد کرنے والے عالم دین، مخلص محب اہل بیت (ع) اور ناتھکنے والے مجاہد جناب حجت الاسلام و المسلمین حاج شیخ محمد علی العَمری (قُدِّسَ سِرُّہ) کے انتقال کے افسوسناک واقعے پر شیعیان عالم، بالخصوص شیعیان مدینہ، علمائے کرام اور مرحوم عالم دین کے فرزند ارجمند حجت الاسلام حاج شیخ کاظم العَمری کو تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں۔ فقید سعید نے اپنی طویل اور بابرکت عمر کے دوران سرزمین وحی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر مقدس اور ائمۂ بقیع کی خاموش آرامگاہوں کی مجاورت میں حوزہ تشیع کے تحفظ اور مکتب اہل بیت (ع) کے تابندہ چراغ کو روشن رکھتے ہوئے اس راہ میں شدید ترین دشواریوں، مشقتوں اور جان لیوا درد و رنج برداشت کرتے ہوئے استقامت کی نا بھولنے والی مثالیں قائم کیں اور ان کی جدوجہد کے نتیجے میں اس ملک کے شیعیان اہل بیت (ع) کو بڑی اور ناقابل فراموش کامیابیاں ملیں چنانچہ ہمیں امید ہے کہ اللہ کی مشیت سے ان کی ان عظیم خدمات کا سلسلہ ان کے فرزند ارجمند اور دوستوں کے ہاتھوں بدستور جاری و ساری رہے۔ خداوند متعال ان کی پاکیزہ روح کو رسول اللہ (ص) اور آل رسول اللہ (ص) کے ساتھ محشور فرمائے اور ان کے پسماندگان کو صبر و اجر فراوان عنایت فرمائے۔

19صفر 1432 ہجرى قمرىناصر مکارم شیرازى

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110