اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
سلام علیکم بما صبرتم فنعم عقبی الدارجناب حجت الاسلام و المسلمیں آقائے شیخ کاظم العَمری دامت برکاتہعالم ربانی، مجاہد فداکار اور آپ کے والد بزرگوار آیت اللہ شیخ محمدعلی العَمری اعلی اللہ مقامہ ـ جنہوں نے اپنی عُمرِ مبارک جدوجہد اور مجاہدت میں صرف کی اور حقیقتاً اس ملک کے شیعیان اہل بیت (ع) کے لئے نہایت اہم محور تھے ـ کے انتقال پر ملال پر حضرت ولی عصر ارواحنا فداہ کے محضر مبارک، علمائے حجاز اور اس با فضیلت اور مجاہد عالم دین کے عقیدتمندوں اور خاندان مکرم علی الخصوص آپ جناب کو تعزیت عرض کرتا ہوں اور مرحوم کے لئے بارگاہ الہی سے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل طلب کرتا ہوں۔
حسین نوری ہمدانی