25 جنوری 2011 - 20:30

اقوام ِمتحدہ کے اہلکار رچرڈ فاک نے 9/11 کے حا دثے کو امریکی حکومت سوچا سمجھا منصو بہ قرار دیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تفتیش کے لئے اقوام متحدہ کے خصو صی تفتیشی افسر رچرڈ فاک (Richard Falk) نے اپنے بلاگ میں لکھا ہے کہ 9/11 کا حادثہ امریکی حکو مت کا تیار کردہ منصوبہ تھا اوراس حادثے کے حقائق پر امریکی حکام نے جان  بوجھ کر پردہ ڈالا ہے۔ انھوں نے اپنے بلاگ میں مغربی ذرائع ابلا غ کو موردِ الزام ٹہراتے ہو ئے لکھا ہے کہ9/11 کے حادثے کے بعد جا ری کئے گئے سرکاری بیانات میں واضح تضادات پائے جاتے تھے جنہیں نظر انداز کر دیا گیا اور سچ کو چھپا نے کی بھر پور کوشش کی گئی۔ بعض شواہد سے بھی ظاہر ہوتا ہے  کہ 9/11 کے حملے امریکی حکومت نے کرائے تھے اور اس واقعے میں امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے اہلکار ملوث تھے اور انھوں نے القاعدہ کے اعلی رہنماؤں کو اس کی ذمہ داری قبول کرنے کے لئے آمادہ کیا۔ القاعدہ کے اعلی رہنماؤں کے امریکی اور اسرائیلی خفیہ ایجنسی کے ساتھ قریبی رابطے تھے اور آج بھی ہیں، القاعدہ دہشت گرد تنظیم نے مسلمانوں کو بدنام کرنے اور مسلمان ممالک کو کمزور کرنےکے لئے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی اور عراق اور افغانستان میں امریکی فوج کی مداخلت کا راستہ ہموار کیا۔ علاقے میں صرف وہابی ٹولوں میں القاعدہ کو مقبولیت حاصل ہے اور وہابی ایک گمراہ اور منحرف تنظیم ہے جس سے دنیا کے تمام مسلمان بیزار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔

/110