ابنا: فارس نیوزکے مطابق گرفتار شدہ بعثی افسر ایران کے خلاف آٹھ سالہ مسلط کردہ جنگ میں بھی شریک تھے۔ کربلا سکیورٹی کمیٹی کے رکن جاسم الفتلاوی نے اس خبرکی تصدیق کرتےہوئے کہا ہےکہ یہ گرفتاریاں اربعین کے موقع پرسابق بعثی عناصر کی دہشتگردانہ کاروائيوں کی روک تھام کی غرض سے انجام دی گئي ہیں۔ ان صدامی افسروں نے اربعین امام مظلوم علیہ السلام کے موقع پر دہشتگردانہ کاروائياں کرنے کی سازش تیار کررکھی تھی۔ یادرہے پچیس جنوری کو حضرت امام حسین علیہ السلام کا چہلم منایا جائے گا۔ اس دن کربلا میں پچاس سے ساٹھ لاکھ زائرین آتےہیں۔
چند روز قبل بھی دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا تھا
تفصیلات کے مطابق عراق کی سیکورٹی فورسز نے شمال مشرقی صوبہ دیالہ میں دہشت گردوں کے ایک گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ایک گروہ کو اسلحہ اور گولہ بارود سمیت اس وقت گرفتارلیا جب وہ دیالہ صوبے سے صوبہ کربلا میں گھسنے کا ارادہ کررہے تھے۔
یاد رہے کہ سیدالشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر ہرسال لاکھوں کی تعداد میں عزادار و سوگوار عراق اور دنیا کے ديگر ملکوں سے کربلائے معلی جاتے ہيں۔
عراقی سیکورٹی فورسز نے اربعین حسینی کی آمد کی مناسبت سے پورے عراق خاص طور پر کربلائے معلی میں سیکورٹی کے انتظامات انتہائي سخت کردئے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110