اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ: ہیگ سے موصولہ اطلاعات کے مطابق رفیق حریری ٹربیونل کے سربراہ بلمار نے پري ٹرائل جج کو فرد جرم عائد کرنے کے لئے دس ہفتوں کی مدت اور متعلقہ دستاویزات دے دی ہیں اور اب پری ٹرائل جج دس ہفتوں میں یہ فیصلہ کرے گا کہ ملزموں پر مقدمہ چلایا جائے گایا نہیں۔ رفیق حریری قتل کیس ٹربیونل امریکہ اور صہیونی ریاست کی ایما پر تشکیل دیا گيا ہے اور اس کا مقصد حزب اللہ کو نقصان پہنچانا ہے۔ حزب اللہ اور اس کے اتحادیوں نے رفیق حریری ٹریبیونل کے فیصلے کو پہلے سے طے شدہ فیصلہ قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔رپورٹ کے مطابق لبنان کے وزیراعظم رفیق الحریری کے قتل کی تحقیقات کرنیوالے اقوام متحدہ کے ٹربیونل کے پراسیکیوٹر نے ملزموں کے خلاف فردجرم جاری کردی ہے۔حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اسے لبنان کے خلاف سازش ٹہرایا ہے۔سابق وزیر اعظم رفیق الحریری کو 2005 میں بیروت میں دھماکا کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔دی ہیگ سے جاری بیان کے مطابق حریری قتل کی تحقیقات سے متعلق فردجرم رجسٹری میں جمع کرائی گئی ہے تاہم ملزموں کے نام اور الزامات ظاہر نہیں کیے گئے۔ پری ٹرائل جج کو دس ہفتے میں یہ فیصلہ کرناہے کہ قاتل یاقاتلوں کے خلاف مقدمہ چلایاجائے یانہیں۔خیال ظاہر کیا گیا تھا کہ قتل میں حزب اللہ کو ملوث ٹہرایا جائے گا۔ٹربیونل کی جانب سے فردجرم ایسے وقت جج کے سپردکی گئی ہے جب حزب اللہ اوراس کے اتحادی گیارہ وزرا استعفی دے چکے ہیں اور حکومت ٹوٹنے کے سبب ملک پہلے ہی سیاسی انتشار کا شکار ہے۔دریں اثناء لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر علی حمدان نے کہا ہے کہ امریکہ ہی لبنان میں سیاسی بحران کا سبب ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر کے مشیر علی حمدان نے امریکہ کو لبنان کے بحران کے حل کے لئے شام - سعودی تجویز کی ناکامی کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ علی حمدان نے کہا کہ لبنانی قوم اپنے ملک میں استحکام لانے کے لئے علاقائي اور عربی تجویز کا خیرمقدم کرتی ہے لیکن امریکہ ان کوششوں کو ناکام بنا دیتا ہے۔ علی حمدان نے کہا کہ آٹھ مارچ الائنس کی رکن اپوزیشن جماعتوں نے امریکہ کے منفی اقدامات کو ناکام بنانے کے لئے تمام تر کوششیں کی ہیں لیکن سابق وزیر اعظم سعد حریری نے بڑی طاقتوں کی خوشنودی کو اپنے ملک میں امن و استحکام کے قیام اور ملکی و قومی مفادات پر ترجیح دی ہے۔ یاد ر ہے کہ آج قطر اور ترکی کے وزرائے خارجہ دمشق سربراہی نشست کے نتائج کا جائزہ لےکر لبنان کے بحران کی راہ حل نکالنے کی کوشش کريں گے۔ ترکی اور قطر کے وزراء خارجہ آج لبنان جائيں گے۔
18 جنوری 2011 - 20:30
News ID: 221706
لبنان میں رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل نے ایک خفیہ فردجرم عائد کردی ہے ۔ اس فرد جرم میں ملزموں کے نام اور الزامات ظاہر نہيں کئےگئےہیں۔