17 جنوری 2011 - 20:30

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی میں تشہیراتی شعبے کے سربراہ نے کہا ہےکہ لبنان میں رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل علاقے میں امریکہ کی سازشوں کا مکمل نمونہ ہے۔

ابنا: بریگيڈیر سید مسعود جزائری نے آج مھر نیوز سے گفتگو میں رفیق حریری ٹریبیونل کو نفسیاتی جنگ کا حصہ قراردیا اور کہا کہ امریکہ نے لبنان میں عدم استحکام پیداکرنے کےلئے ساری طاقت استعمال کرلی ہے لیکن وہ حزب اللہ سے مقابلہ کرنے کی طاقت نہيں رکھتا۔ بريگيڈیر جزائری نے کہا کہ حزب اللہ اور حماس کے مقابل امریکہ اور صہیونی ریاست کی شکستوں کے نتیجے میں رفیق حریری قتل کیس ٹریبیونل تشکیل دیا گيا ہے۔ ادھر عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کے سینئر مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے بھی کہا ہےکہ رفیق حریری ٹریبیونل کے پیچھے امریکہ اور صہیونی ریاست ہے۔ قابل ذکرہے رہبرانقلاب اسلامی نے بھی حال ہی میں امیر قطر کے ساتھ ملاقات میں رفیق حریری ٹریبیونل کو نمائشی قراردیتےہوئے فرمایا تھا کہ اس عدالت کا ہرفیصلہ مسترد ہے۔

........

/110