17 جنوری 2011 - 20:30

العربیہ کے مطابق تیونس میں حکمران جماعت کے خلاف تیونسی عوام کے مظاہروں کا نیا دور شروع ہوگیا ہے۔ مظاہرین نے تیونس میں حکمران جماعت کے تمام اراکین سے استعفے دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق تیونس کے دارالحکومت سمیت  الردیف، الحامہ اور القصرین جیسے شہروں میں لوگوں نے زبردست مظاہرے کئے ہیں۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حکمران جماعت کی نئی حکومت میں شمولیت کو ہر گز قبول نہیں کریں گے۔واضح رہے کہ تیونس کے صدر 23 سالہ دور حکومت کے بعد عوامی مظاہروں کی وجہ سے  سعودی عرب فرار ہوگئے ہیں۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ سعودی عرب بدعنوان رہنماؤں کی پناہ گاہ بن گیا ہے۔ تیونس کے بعد سعودی عرب سمیت کئی عرب ممالک کے حکمرانوں پر لرزہ طاری ہوگیا ہے جن میں مصر، سعودی عرب، یمن اور اردن شامل ہیں یہاں کے عوام نے عرب رہنماؤں کو امریکی آلہ کا ر اور دھوکہ باز قراردیا ہے۔

.......

/110