ابنا: ڈی آئی جی کوہاٹ کے مطابق جوزارہ کے علاقے میں ہنگو روڈ پرہونے والے بم دھماکے میں دہشتگردی کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔ ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے جوزارہ میں ہنگو روڈ پر مسافرکوچ میں زوردار دھماکا ہوا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکا کوچ کے اندر ہی ہوا جس کے نتیجے گاڑی میں بیٹھے تمام 18 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ ڈی آئي جی کوہاٹ کے نے یہ امکان بھی ظاہر کیا کہ ہوسکتا ہے بم دھماکہ منی بس کے گيس سیلنڈر کے پھٹنے سے ہوا ہو ۔ مسعود آفریدی کے مطابق دھماکے میں دہشت گردی کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا تاہم علاقے میں بارود کا کوئی اثر موجود نہیں ہے جس کی وجہ سے یہ نہیں کہا جاسکتا ہے کہ دھماکہ خودکش حملہ ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی رضاکار موقع پر پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے یہ بتانے سے اب تک گریز کیا ہے کہ واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق کس علاقے سے ہے؟۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110