19 مارچ 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے جنوب مشرقی شہر زاہدان کے ممبر پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو چاہئے کہ مشترکہ سرحدوں پر سیکورٹی کو مزید تقویت دینے کےلئے ایران کے منصوبوں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔

ابنا: زاہدان شہر کے اہل سنت ممبر پارلیمنٹ پیمان فروزش نے ایرنا سے اپنی گفتگو میں کہا کہ دونوں ملکوں کی مشترکہ سرحدوں پر اگر مضبوط سیکورٹی برقرار ہوجاتی ہے تو ایران اور پاکستان کی اقتصادی ترقی کے مواقع کافی بڑھ جائيں گے اور ہمیں ان مواقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہئے ۔ یاد رہے ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان میں دہشت گردانہ کاروائیوں کے نتیجے میں اب تک علاقے کے لوگوں کو بہت زیادہ جانی و مالی نقصان پہنچا ہے ثبوت و شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ دہشت گرد عناصر نے سرحد پار پاکستان کے اندر ٹھکانے بنار کھے ہيں اور ان کو وہاں ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ اسلحوں سے لیس کیا جاتا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110