12 جنوری 2011 - 20:30

روس نے ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرانے کی ایران کی دعوت کا خیر مقدم کیا ہے ۔

ابنا: روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف نےکہا ہے کہ ایران کی اس دعوت کا پرجوش طریقے سے خیرمقدم کیا جانا چاہئے ۔ سرگئی لاوروف نے ایران کی دعوت کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دعوت بہت ہی اہم ہے اور اس کا پرجوش خیرمقدم کیا جانا چاہئےروسی وزیر خارجہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی طرف سے ہر اس اقدام کا خیرمقدم کیا جانا چاہئے جو وہ اپنے ایٹمی پروگراموں کو شفاف ثابت کرنے کے لئے انجام دیتا ہے ۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے بعض ملکوں کو نطنز اور اراک شہروں میں اپنی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرنے کی دعوت دی ہے معائنے کا یہ عمل 15 اور 16 جنوری کو انجام پائے گا۔

.......

/110