29 دسمبر 2010 - 20:30

چین طیارہ بردار جہاز کو غرق کرنے کی صلاحیت رکھنے والا میزائل (Anti-Aircraft Carrier Missile) تیار کررہا ہے۔

ابنا: چین طیارہ بردار جہاز غرق کرنیوالے میزائل تیار کررہا ہے جس سے ایشیا میں امریکی بحری بالادستی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔
برطانوی اخبار کے مطابق امریکی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل رابرٹ ولارڈ کا خیال ہے کہ چین کا جہاز شکن میزائل پروگرام آپریشنل صلاحیت حاصل کرچکا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈونگ فینگ 21 ڈی (Dongfeng 21 D) نامی میزائل سے ایشیائی سمندروں میں صورت حال تبدیل ہوجائے گی جہاں دوسری جنگ عظیم کے بعد سے امریکا کی بالادستی قائم ہے۔
برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ ڈونگ فینگ میزائل متحرک ہدف کو بالکل صحیح طریقے سے نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
چین تو اس صلاحیت کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ گیا ہے لیکن امریکا ابھی اس سلسلے میں جدوجہد کے مرحلے سے گزر رہا ہے۔ 
.....
/110