ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق تین ماہ قبل ایرانی حفاظ اور قراء نے سعودی عرب میں قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے کے لئے تہران میں سعودی سفارتخانے کو ویزا کی درخواست دی تھی لیکن سعودی عرب نے انہيں ویزا دینے سے انکار کردیا جس کی وجہ سے ایران حفاظ اور قراء سعودی عرب میں قرآنی مقابلوں میں شرکت کرنے سے محروم ہوگئے۔ سعودی عرب میں 27 دسمبر (کل) سے حفظ قرآن کریم کے بتیسویں بین الاقوامی مقابلے شروع ہونے والے شروع ہورہے ہیں جنمیں سعودی عرب کی طرف سے ویزا نہ دئےجانے کی بناپر ایران حفاظ اور قرا شرکت کرنے سے محروم ہوگئے ہیں۔
بشکریہ از ریڈیو تہران
واضح رہے کہ ایران میں بھی ہر سال حفظ و قرأت کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں سعودی قراء و حفاظ سمیت دنیا کے تمام ممالک کے قراء و حفاظ حصہ لیتے ہیں لیکن سعودی عرب شاید شیعہ قراء کی تلاوت سے بھی خائف ہے!۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110