ابنا: سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق گاڑی میں سوار دو افرادنے نجد میں وادی دواسر میں قائم سیکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر فائرنگ کردی۔ حملہ آوروں میں سے ایک عورت کے بھیس میں تھا۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو حراست میں لے لیا گیا اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نے کارروائی میں طالبان کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
.........
/110