24 دسمبر 2010 - 20:30

متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ آئی ایس آئی کے سربراہ کو امریکا کے حوالے کیا گیا تو حکومت کا صفایا کردیا جائیگا۔

ابنا: الطاف حسین نے کہا آئی ایس آئی کے سربراہ کی طلبی نامنظور ہے، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرکے پاکستان کے حوالے کیا جائے، اگر امریکا طلب کرتا ہے تو سپریم کورٹ بھی ایسا کرے۔ ان کا کہنا تھا پاکستان میں فرانس کے طرز کا انقلاب نہیں روکا جاسکتا، ایم کیوایم سندھیوں سمیت تمام محروموں کی دھڑکن بن چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھٹ شاہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔  سندھ کے لوگوں کو غلام بنانے والوں کو ریت پر گھسیٹا جائے گا،آج میں سندھ کے عوام کی خوشحالی کی جنگ کا اعلان کرتا ہوں،آج غیروں سے غلامی نجات حاصل کرنے کا جلسہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین سندھ کو بچانا چاہتاہے۔ لوگوں کو غلام بنانے والو کو زنجیریں ڈال کر قید کیا جائے گا۔ سندھ سے وڈیرے نہیں اب غریب اسمبلی جائیں گے۔ الطاف حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں فرانس کے طرز کا انقلاب نہیں روکا جاسکتا۔ سندھی اور اردو بولنے والوں کا جینا مرنا سندھ سے وابستہ ہے،ایم کیوایم سندھیوں سمیت تمام محروموں کی دھڑکن بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا سن لے کہ ہم ایک تھے ایک ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کہا جارہا ہے کہ ایم کیو ایم اگر حکومت سے علیحدہ ہوئی تو سندھی مہاجر جھگڑا ہوگا۔ کیا ایم کیو ایم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ آزادی سے کر لے؟۔ پاکستان کے عوام بھوکے اور بیروزگار ہیں، جبکہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے سیلاب میں دیہات بہا دیئے۔ پاکستان کو جاگیرداروں، وڈیروں اور سرداروں نے اپنے خاندانوں کیلئے وطن بنالیاہے، ظالم جاگیردار اور سرمایہ دار حکومت کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھی عوام ظلم کی زنجیر میں جی رہے ہیں، آج ایم کیو ایم ہر مظلوم کے دل کی دھڑکن بن چکی ہے۔ حکومت آرجی ایس ٹی لگانے کامنصوبہ بنارہی ہے،حکمرانوسندھ کے عوام نے آرجی ایس ٹی کو مسترد کردیا ہے، عوام آر جی ایس ٹی کو نامنظور کرتے ہیں، ملک میں جاگیرداروں پر زرعی ٹیکس نافذ کیا جائے۔انہوں نے صحافیوں پولیس اور رینجرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔انہوں نے جئے پاکستان اور جئے سندھ کا نعرہ لگاکر اپنی تقریر کا اختتام کیا۔

..........

/110