12 مارچ 2011 - 20:30

دمشق میں ہزاروں افراد نے غزہ کے لئے ایشین امدادی کارواں کا استقبال کیا اور صیہونی حکومت کی غیرانسانی مجرمانہ کاروائيوں کی مذمت کی۔

ابنا: امدادی کارواں کے دمشق میں پہنچنے کے بعد اس کارواں میں شامل ایک ہندوستانی امدادی کارکن محترمہ راکھی سہگل نے کہا کہ ایشین عوام نے یہ کارواں بھیج کر فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے محصور لوگوں کےساتھ یکجہتی کا اعلان کیا ہے۔ اس کاروان میں شامل ایرانی کارکن سمیہ طبری نے کہا کہ غزہ اور دنیا کے دیگر علاقوں میں رہنےوالے انسانوں میں کسی طرح کا کوئي فرق نہیں ہے ۔انہوں نے غزہ کے محاصرے کو غیر انسانی اور غیر اخلاقی اقدام قراردیا۔ یہ کارواں ستائيس دسمبر کوغزہ پر صہیونی ریاست کی بائيس روزہ جارحیت کی دوسری برسی کے موقع پر غزہ میں داخل ہونا چاہتاہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110

- غزہ کےلئے ایشین امدادی کارواں کی قم آمد