18 دسمبر 2010 - 20:30

سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ حمید گل وزیراعظم بننا چاہتے تھے ۔انہیں وزیراعظم نہیں بنایاگیا تو وہ میرے خلاف ہوگئے ۔ جبکہ چوھدری برادران ان کے مخالف نہیں، ہوا کا رخ دیکھ کر دوسری طرف چلے گئے ہیں۔

ابنا: فضا بدلے گی تو وہ انہی کی طرف لوٹ آئیں گے۔ سابق صدر نے یہ بات جیونیوز کے پروگرام جرگہ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی۔پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم بے نظیربھٹو کے ساتھ این آر او کے لیے انہیں چوھدری برادران ہی نے بھیجا تھا اور پرویز الٰہی کے مطالبے پر ہی کیسز ختم کرنے کی شرط مانی تھی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوھدری برادران ان کے مخالف نہیں، وہ واپس انہیں کی طرف لوٹیں گے۔پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستانی سیاستدانوں میں عمران خان کیریکٹر کے لحاظ سے سب سے بہترانسان ہیں اور وہ ان سے صرف اس لیے ناراض ہیں کہ انہیں 2002 میں مانگیں گئی سیٹیں نہیں دیں۔ایک سوال کے جواب میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ مولانا فصل الرحمان ان کے کبھی بھی مخالف نہیں رہے بلکہ وہ تو ان سے مسلسل ملاقاتیں کرتے تھے۔سابق صدر پرویز مشرف کا تفصیلی انٹرویوپروگرام جرگہ میں پیر کی رات گیارہ بجکر پانچ منٹ پر جیو نیوز پر پیش کیا جائے گا۔

.........

/110