18 دسمبر 2010 - 20:30

مقبوضہ کشمیر میں پچھلے بیس سال سے جلوس عزاء پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر اسلام کی جانب سے مذمتی بیان جاری ہوا ہے۔

ابنا:

مقبوضہ کشمیر پر ہندستان کی جانب سے پچھلے بیس سال سے جلوس عزاء پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر اسلام کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ”ہندوستان کی ریاستی دہشت گرد حکومت کی جانب سے نواسہ رسول ص کے جلوس عزاءپر پابندی اس حکومت کے متعصبانہ اور شدت پسندانہ رویے کو مزید دنیا کے سامنے واضح کرتی ہے “اس بیان کے مطابق ”ہندوستان کی حکومت کشمیر میں آزادی رائے اور انسانی حقوق کی پامالی کے تمام حدوں کو توڑ چکی ہے اور عالمی انسانی ضمیر کی خاموشی انتہائی معنی خیز ہے “مجلس وحدت مسلمین پاکستان ہندوستان کے اس متعصبانہ رویے کی شدت سے مذمت کرتے ہوئے عالمی و انسانی حقوق کے علمبراداروں پر واضح کرنا چاہتی ہے کہ ”ہندوستان کی ہندووانہ شدت پسندی اور ریاستی دہشت گردی ،آزادی رائے کا عدم احترام خطے اور پوری دنیا کے ضمیر پر ایک طمانچہ ہے ۔دنیا کو ہندوستان کی ریاستی دہشت گردی روکنا ہوگی اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔

..........

/110