13 دسمبر 2010 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کے طلباء نے آج تہران میں برطانوی سفارتخانے کے مقابل احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ابنا: یہ احتجاجی مظاہرہ ایرانی ایٹمی سائنسدانوں پر قاتلانہ حملے کے خلاف ہوا ہے۔ مظاہرین نے برطانیہ، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے لگائے۔ یاد رہے انتیس نومبر کو تہران میں دو ایٹمی سائنسدانوں پرقاتلانہ حملے ہوئے تھے جن میں پروفیسر شہریاری شہید اور ڈاکٹر فریدون عباسی زخمی ہوئے ہیں۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ مغربی ممالک نے ایران کے خلاف قراردادوں میں ایرانی سائنسدانوں کے نام دے کر دہشگردوں کو ان کی شناخت کرادی ہے چنانچہ وہ بھی ایرانی سائنسدانوں پرقاتلانہ حملوں میں ملوث ہیں۔

.......

/110