13 دسمبر 2010 - 20:30

وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر برائے اطلاعات شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے لیے فول پروف سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا ہے۔

ابنا: محکمہ اطلاعات سے جاری اعلامئیے کے مطابق مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ علمائے کرام و جلوسوں کے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے مذہبی رواداری کو فروغ ینے میں اپنا کردار ادا کریں گے ۔شرمیلا فاروقی کا کہنا تھا کہ شہر کے تمام مزارات پر بھی محرم الحرام سیکیورٹی پلان پر عملدرآمد کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مجالس اور جلوسوں کے دوران بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔

.......

/110