8 دسمبر 2010 - 20:30

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ حالات بہتر نہ ہوئے تو دہشت گردی کی لہر مزید چودہ برس تک جاری رہ سکتی ہے۔

ابنا: خیبر پختونخوا کابینہ کے اجلاس سے متعلق میڈیا کوبریفنگ دیتے ہوئے میاں افتخار کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں بہتری کی امید صرف دس فیصد ہے۔ اور اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو دہشت گردی مزید چودہ برس تک جاری رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان خطے میں نبرد آزما قوتوں میں اعتماد بحال ہوتا نظر آرہا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں دہشت گردی کی جڑیں ختم کئے بغیر حالات بہتر نہیں ہو سکتے۔ اور امن کے لئے پاکستان اور افغانستان میں اعتماد کی بحالی انتہائی ضروری ہے۔

.....

/110