29 نومبر 2010 - 20:30

افغانستان میں ایک افغان پولیس آفیسر نے فائرنگ کر کے 6امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیاہے۔

امریکی ذرائع کے مطابق افغانستان میں ایک افغان پولیس آفیسر نے فائرنگ کر کے 6امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیاہے۔اطلاعات کے مطابق افغان سرحدی پولیس آفیسر نے ٹریننگ مشن کے دوران فائرنگ شروع کردی ۔ جہاں زیادہ تر امریکی فوجی موجود تھے، فائرنگ کے تبادلے میں افغان پولیس آفیسر کو بھی ہلاک کردیا گیا۔

ایساف کے مطابق گن مین افغان بارڈر پولیس کی یونیفارم میں ملبوس تھا۔ایساف کے مطابق14اکتوبر کے بعد ایک ہی واقعہ میں یہ سب سے بڑا جانی نقصان ہے۔.......

/110