23 نومبر 2010 - 20:30

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ بعض ملکوں کے مواقف سے لبنان کی صورتحال پر بحرانی اثرات نہیں پڑنے چاہئيں۔

العالم کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کےشعبہ رابطہ عامہ کے سربراہ عمار الموسوی نے بیروت میں یورپی یونین کے نمائندے سے ملاقات میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو لبنانی قوم کو بائی پاس کرکے لبنانیوں کی طرف سے کوئی بھی فیصلہ نہیں کرنا چاہئے۔ موسوی نے عالمی سطح پر انصاف کے بارے میں بحثوں اور مذاکرات کو عالمی برادری کی امتیازی پالیسی سے تعبیر کیا اور کہا کہ عالمی برادری بعض مسائل میں امتیازی سلوک سے کام لیتی ہے۔ حزب اللہ کے اس سینئر رہنما نے کہا کہ عالمی سطح پر صہیونی ریاست کی مخالفت کرنے سے گریز اور اس کو قانون سے بالاتر سمجھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ عالمی قوانین کس حدتک سامراجی طاقتوں کے مفادات کی حفاظت کے لئے بنائے گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110