اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے 24 نومبر کا دن طلائی دن تھا اور ایشیائی کھیلوں کے سولہویں روز ایرانی کھلاڑیوں ذبیح اللہ پورشیب، احسان حدادی، جمال میرزائی اور صادق گودرزی نے طلائی تمغے جیت کر ایران کے طلائی تمغوں کی تعداد 16 تک پہنچا دی اور ایشیا کی چوتھی رتبے پر اپنی پوزیشن مستحکم کرلی۔
آج ایرانی کھلاڑیوں نے تین مختلف کھیلوں میں سونے کی چار تمغے جیت لئے اور یوں ایرانی کھلاڑیوں کے ہاتھوں حاصل ہونے والے سونے کے تمغوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
ذبیح اللہ پورشیب نے کراٹے میں آج کا پہلا طلائی تمغہ حاصل کیا۔
ڈسک تھروئنگ میں احسان حدادی نے 67:99 میٹر کا ریکارد بناتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا اور محمد صمیمی کو ڈسک تھروئنگ میں ہی کانسی کا تمغہ ملا۔
آج ہی مہدی تقوی نے کشتی میں جاپانی پہلوان کو ہرا کر چاندی کا تمغہ جیت لیا جبکہ جمال میرزائی اور صادق گودرزی نے کشتی میں ہی سونے کی تمغے جیت لئے۔
اس وقت ایرانی کھلاڑیوں کے جیتے ہوئے تمغوں کی تفصیل کچھ یوں ہے:
سونے کے تمغے: 16
چاندی کے تمغے: 10
کانسی کے تمغے: 17
ایشیا میں پوزیشن: چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے بعد چوتھی پوزیشن
23 نومبر 2010 - 20:30
News ID: 214449
آج ایرانی کھلاڑیوں نے تین مختلف کھیلوں میں سونے کی چار تمغے جیت لئے اور یوں ایرانی کھلاڑیوں کے ہاتھوں حاصل ہونے والے سونے کے تمغوں کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔