اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی سرکاری فورسز جب بھی چاہیں مختلف حیلوں بہانوں سے مختلف شیعہ علاقوں سمیت دور افتادہ دیہاتوں پر ہلہ بولتے ہیں اور بڑوں سمیت بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بناتے ہیں اور انہیں گرفتار کرکے اذیت کدوں میں پہنچادیتے ہیں اور انہیں ہر قسم کی اذیت و آزار کا نشانہ بناتے ہیں کیونکہ انہیں ایسا کرنے میں پوری آزادی حاصل ہے اور عدالتیں بھی حکمرانوں کے ہاتھ میں ہیں۔ بحرین میں انسانی حقوق مرکز نے بحرین کی اکثریتی شیعہ آبادی پر اقلیتی حکمرانوں کے مظالم سے بچے بھی محفوظ نہیں ہیں۔ بحرینی انسانی حقوق کمیٹی کی مفصل رپورٹ کو اردو قارئین کے لئے مختصر کرکے پیش کیا جارہا ہی جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بحرینی فورسز شیعہ نوجوانوں اور بچوں کو پکڑ کر انہیں قریب سے ایئرگنوں کا نشانہ بناتی ہیں؛ انہیں زد و کوب کرتی ہیں اور اسلام کے یہ ٹھیکیدار ان بچوں پر جنسی تشدد تک کرلیتے ہیں۔ ہم سب کو یاد ہے کہ بحرین میں حال ہی میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہوئے اور ان انتخابات میں حکومت نے اپنی صوابدیدی نشستوں پر اکتفا نہ کیا اور وسیع سطح پر دھاندلی بھی کی لیکن پھر بھی شیعہ آبادی نے زبردست کامیابی حاصل کرلی۔ بحرینی انسانی حقوق مرکز کی رپورٹ کے مطابق انتخابات کے دوران حکومتی کارندوں نے مجموعی طور پر 355 شیعہ باشندوں کو گرفتار کیا جن میں 76 بچے بھی شامل تھے یعنی یہ کہ گرفتار شدگان میں 21 % بچے تھے اور 100 % بچے شیعہ تھے۔ انسانی حقوق مرکز اور دیگر ذرائع سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ان بچوں کو مسلسل اذیت دی گئی؛ انہیں مارا پیٹا جاتا رہا اور جنسی تشدد سمیت اذیت و آزار کے مختلف حربوں کا نشانہ بنایا گیا۔ اس سلسلے میں ہمیں بعض تصویریں بھی موصول ہوئی ہیں جو شیعہ اکثریت پر بحرین کے اقلیتی حکمرانوں کے ظلم و جبر کی طویل داستان کی ایک مختصر سی جھلک دکھانے کی قابل ہیں:
بعض گرفتار بچوں کی تصاویر:

على عباس الفريخ نامی بچے کے جسم پر بحرینی جلادوں کے ٹارچر اور تشدد کے نشانات:

پهول سے شیعہ بچے کے جسم پر بحرینی جلادوں کی ایئرگن فائرنگ نشانات:

بحرین کے شیعہ، اقلیتی حکمرانوں کے باوردی جلادوں کے ہاتھوں اغوا کئے جاتے ہیں، حبس بےجا میں رکھے جاتے ہیں اور جسمی و جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جاتے ہیں:

اقلیتی حکمران خاندان کے جلادوں کے ہاتھوں اغوا ہو کر تشدد کا نشانہ بننے والے بچوں کا حال جن میں سے دو بچے اذیت کدے سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے:

اکیسویں صدی عیسوی کی ترقی یافتہ انسانیت کے مدعی انسانوں کی نظروں کے بالکل سامنے بحرین کے شیعہ بچوں پر مقدمہ چلایا جارہا ہے؛ دو بچے محمد على حسن اور ايمن جعفر عدالت کے احاطے میں جہاں مجرم و مدعی و قاضی ایک ہی ہے:

بحرینی جرائم پیشه حکمرانون کی جیل مین کم عمر ترین قیدی دس ساله جهاد عقیل الساری:

بحرینی حکمرانوں کے عدل کا حال دیکھئے جہاں شیعہ بچوں کو "چائلڈ کورٹ کی بجائے کرائمز کورٹ میں" مقدمات کا سامنا ہے اور یہ نام نہاد عدالت اور حقیقی ضی وہی مجرم اور مدعی وہی قاتل ہے جہاں:

اذیت و آزار کا نشانہ بننے والے بچوں کے نام:1۔ جهاد عقيل الساري عمر : 10 سال - تاریخ حراست: 19/11/20102۔ أيمن جعفر عمر : 12 سال - تاریخ حراست: 13/08/20103۔ محمد علي عمر: 12 سال - تاریخ حراست:31/08/20104۔ منذر أحمد مهدي عمر: 11 سال - تاریخ حراست: 02/11/20105۔ احمد عبدالمهدي حسن عمر: 13 سال - تاریخ حراست: 25/05/20106۔ محمد امين عبدالحکيم عمر: 13 سال - تاریخ حراست: 25/05/20107۔ محمد أحمد الجبيلات عمر: 13 سال - تاریخ حراست:27/08/20108۔ سيد محمد سيد جعفر عمر: 13 سال - تاریخ حراست: 15/10/20109۔ علي جمعة ابراهيم سلمان عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 14/05/201010۔ عبدالله الترانجه عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 17/05/201011۔ کميل الحلواجي عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 19/05/201012۔ صادق احمد السعيد عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 18/06/201013۔ سيد نوري عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 27/08/201014۔ علي بداح عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 30/08/201015۔ حسين سيد مصطفى عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 10/10/201016۔ عمار حسن علي الستري عمر: 14 سال - تاریخ حراست: 20/10/201017۔ سيد علي هادي العبار عمر: 15 سال - تاریخ حراست: 15/04/201018۔ سيد حسين سيد حيدر عمر: 15 سال - تاریخ حراست: 20/05/201019۔ علي محمد جعفر عمر: 15 سال - تاریخ حراست: 18/06/201020۔ طالب أحمد مهدي عمر: 15 سال - تاریخ حراست: 04/09/201021۔ سيد ياسر سيد خليل عمر: 15 سال - تاریخ حراست: 19/09/201022۔ محمود رضي مرهون عمر: 15 سال - تاریخ حراست: 17/10/201023۔ ابراهيم احمد ابراهيم عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 17/03/201024۔ منعم احمد الصددي عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 17/05/201025۔ علي عباس زهير عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 17/05/201026۔ حسن علي الشيخ عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 03/06/201027۔ محمد علي عبدالله عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 18/06/201028۔ سيد محمد سيد جمعة عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 18/07/201029۔ محمد علي يوسف عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 18/07/201030۔ حسين علي نصيف عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 19/07/201031۔ محمود عبدالله جعفر عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 21/07/201032۔ حسن عقيل الماجد عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 25/08/201033۔ جاسم عبدالله يوسف عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 27/08/201034۔ محمد علي مهدي رمضان عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 29/08/201035۔ علاء عبدالاله کمال مرهون عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 02/09/201036۔ عادل فبصل عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 07/09/201037۔ محمد عاشور االتقي عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 16/09/201038۔ علي سعد محمد عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 01/10/201039۔ صادق خليل الحايکي عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 04/10/201040۔ حسين أبراهيم المقداد عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 04/10/201041۔ عبدالله علي سلمان عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 08/10/201042۔ مجتبى عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 08/10/201043۔ کرار نبيل الحايکي عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 10/10/201044۔ سيد قاسم سيد مصطفى عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 10/10/201045۔ حسين القطان عمر: 16 سال - تاریخ حراست: 13/10/201046۔ عيسى علي سرحان عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 16/03/200947۔ السيد صادق السيد علي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 23/11/200948۔ ميثم أحمد عبدالله عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 08/05/201049۔ علي عباس علي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 26/05/201050۔ عبدالله عبدالمهدي حسن عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 22/07/201051۔ السيد محمد السيد أبراهيم عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 22/08/201052۔ عبدالله عبدالکريم ميلاد عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 23/08/201053۔ صادق عبدالله العلوني عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 29/08/201054۔ محمد السکران عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 29/08/201055۔ عمار عبدالغني عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 04/09/201056۔ محمد رضي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 04/09/201057۔ محمد حميد عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 05/09/201058۔ محمد عادل الحمر عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 07/09/201059۔ مصطفى الغنامي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 07/09/201060۔ علي جاسم أحمد عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 08/09/201061۔ عيسى محمد عيسى عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 09/09/201062۔ محمود عبدالمحسن عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 11/09/201063۔ علي جعفر عاشور عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 16/09/201064۔ محمود عباس العرادي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 16/09/201065۔ محمد جعفر يحى عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 17/09/201066۔ أحمد علي العنيسي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 18/09/201067۔ محمود فاضل العريبي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 21/09/201068 محمد فاضل جمعة عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 21/09/201069۔ حسن عبدالغني عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 26/09/201070۔ حکيم العريبي عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 30/09/201071۔ محمد خليل الحمد عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 04/10/201072۔ علي حسن السعيد عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 10/10/201073۔ علي جواد عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 15/10/201074۔ حسين خليل مرهون عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 18/10/201075۔ محمود محمد حسن عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 18/10/201076۔ أحمد عبدالعزيز عمر: 17 سال - تاریخ حراست: 15/11/2010
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110