ان مشقوں کا ایک اہم حصہ مرصاد میزائل کا کامیاب تجربہ تھا۔ یہ میزائل نچلی اور متوسط سطح پر اڑنے والے جدید ترین طیاروں کو مار گرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کے مطابق مسلح افواج کے راڈار نیٹ ورک نے مشقوں کے دوسرے مرحلے میں اینٹی ایئرکرافٹ یونٹوں کے میزائل لانچنگ اور طیارہ شکن توپوں کی فائرنگ سے فرضی جارح دشمن کے طیاروں کو نشانہ بنایا۔ اس مرحلے میں ایرانی راڈار نیٹ ورک نے دشمن کے مختلف طرح کے طیاروں کا پتہ لگایا جن میں ڈرون بھی شامل تھے۔ راڈار سسٹم نے اونچائي، رینج اور رفتار سمیت طیاروں کی تمام تفصیلات طیارہ شکن یونٹوں کو فراہم کیں۔ مدافعان آسمان ولایت - 3 فوجی مشقوں کے دوسرے مرحلے میں کاسٹا اور نبو نامی ٹیکٹیکل راڈار اور ایران میں بنائے گئے کاشف اور مطلع الفجر راڈار نیز قومی راڈار کا تجربہ کیا گيا جس سے دشمن کا پتہ لگاکر آپریشنل فورسز کو اطلاع دی جاتی ہے۔ گذشتہ روز کامیابی سے مکمل ہونے والے اس مرحلے میں ایرانی طیاروں نے دشمن کے طیاروں کا پتہ لگانے کی کامیاب مشقیں کیں۔ مدافعان آسمان ولایت - 3 نامی فوجی مشقیں منگل کو شروع ہوئي تھیں ان میں فضائي دفاعی یونٹ حصہ لے رہے ہیں اور یہ مشقیں پورے ایران میں کی جارہی ہیں۔آسمان ولایت 3 نامی فوجی مشقوں کا پیغام امن و آشتی کا پیغام ہے۔ خاتم الانبیاء (ص) ہوائی دفاعی مرکز کے سربراہ نے کہا ہے کہ علاقے میں آسمان ولایت - 3 نامی دفاعی فوجی مشقوں کا پیغام امن و صلح پر مبنی ہے لیکن اگر کسی نےملک پر جارحیت کا کوئی اقدام کیا تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ فوجی مشقوں کے پیغام کے بارے میں میجر جنرل میقاتی نےکہا کہ ہمسایہ ممالک کے لئے ان مشقوں کا پیغام امن و صلح اور دوستی پر مبنی ہے کیونکہ قرآن مجید کے حکم کے مطابق ہمسایہ ممالک ہمارے دوست اور برادر ممالک ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران کی طاقت علاقائی ممالک کی پشت پناہ اور علاقائي امن و سلامتی کے لئے بہت ہی اہم ہے۔
بشکریہ از مهر نیوز و ریڈیو تہران
۔۔۔۔۔۔۔
/110
متعلقہ لنکس:
- آسمان ولایت 3 جنگی مشقیں - 1