17 نومبر 2010 - 20:30

حضرت علی (ع) اور حقوق خواتین کےعنوان سے شیعہ پی جی کالج میں علماء ودانشوروں کی موجودگی میں کل ایک سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق، آل انڈیا شیعہ پرسنل لا بورڈ کے صدر مرزا محمد اطہر نے حضرت علی (ع) اور حقوق خواتین کےعنوان سے شیعہ پی جی کالج میں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اسلامی نظریات کے مطابق لڑکوں اور لڑکیوں، دونوں کو ہی تعلیم یافتہ ہونا چاہئے ۔
ریٹائرڈ جسٹس سید حیدر عباس رضا نے بھی گذشتہ زمانوں میں عورتوں کے ساتھ کی جانے والی بدسلوکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: زمانہ قدیم میں عورتوں کی اچھی حالت نہی تھی لیکن حضرت علی علیہ السلام کے دور خلافت میں عورتوں کی حالت میں بہتری آئی، بہت ساری باتوں میں انہیں مردوں کے مقابل بلند مرتبہ عطا کیاگیا۔
اس سمینار میں لکھنو یونیورسٹی کے پروفیسر رمیش ڈکشٹ نے کہا : رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کے حقیقی نائبین نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لئے بہت سارے اہم کام انجام دیئے ہیں۔

.......

/110