15 نومبر 2010 - 20:30

سپریم کورٹ کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے قومی وسائل کو امریکہ اور اسرائیل پر نچھاور نہیں کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ اسلامی جمہوریہ ایران کے سربراہ نے کہا ہے کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد کے دعووں کے باوجود عالمی سطح پر دہشت گردی کی سرپرستی کررہا ہے ۔ آیت اللہ محسنی گرکانی نے عدالت عظمی میں ججوں کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عرفہ کا دن ہے اور کل مسلمانوں کی سب سے بڑی عید ہے اور اللہ تعالی نے اپنے فضل و کرم اور احسان کا دسترخوان اپنے بندوں کے لئے بچھا رکھا ہے؛ امام حسین علیہ اسلام نے آج دعائے عرفہ میں اللہ تعالی کی ربوبیت کا اقرار کرتے ہوئے لقاء اللہ کی درخوست کی اور حضرت امام حسین علیہ السلام نے کلمۃ اللہ کے سربلندی کے لئے اپنا سب کچھ قربان کردیا اور اپنی جان کا نذرانہ بھی اللہ تعالی کی بارگاہ میں پیش کیا۔ آیت اللہ محسنی گرکانی نے کہا کہ امریکہ آج عالمی سطح پر دہشت گردی کی پر سرپرستی کررہا ہے اور دوسری طرف سے دہشت گردی  کے کے خلاف جدوجہد کے دعوے  کررہا ہے اور دہشت گردی کے بہانے اسلامی ممالک کو کمزور کرنے کی کوشش کررہا ہے۔  انھوں نے کہا کہ اسلامی ممالک کو امریکہ اور اسرائیل کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنا چاہیے اور اپنے قومی وسائل کو امریکہ اور اسرائیل پر نچھاور نہیں کرنا چاہیے۔

.......

/110