مسلم ممالک کا سب سے بڑا عید کا اجتماع خانہ کعبہ میں ہوا جہاں لاکھوں عازمین حج نے نماز عیدالاضحٰی ادا کی۔نماز عید کے بعد مسلم ممالک کی بہبود کے لیے دعائیں مانگی گئیں۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں مسجد الازہر میں عید کی نماز کا مرکزی اجتماع ہوا۔3000 سے زائد افراد نے نماز عید ادا کی۔فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں مقامی مسلمانوں نے پارکوں اور مسجدوں میں نماز عید ادا کی۔اس موقع پر مسلم خواتین کی بڑی تعداد بھی نماز عید میں موجود تھی۔ مصر میں بھی آج عید الاضحی منائی گئی اور پاکستان کے شہر پشاور سے ملحقہ علاقوں میں افغان مہاجرین نے بھی عیدالاضحٰی منائی۔پشاورکے علاقہ کچہ گڑھی اور ملحقہ علاقوں میں افغان مہاجرین نے سعودی عرب کے ساتھ عید منائی اور نماز عید اداکرنے کے بعد قربانی کے جانور ذبح کئے۔ پشاورکے علاقوں کچہ گڑھی مہاجر کیمپ میں دو مختلف مقامات کے علاوہ افغان کالونی اور حیات آباد سمیت خیبرپختون خوا میں افغان مہاجرین نے سعودی حکومت کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110