15 نومبر 2010 - 20:30

ہندوستان کے دارالحکومت نئی دہلی کے ایک گنجان آباد علاقے میں چار منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 64 افراد ہلاک اور 30 لاپتہ ہیں۔

نئی دھلی کے پولیس کمشنر بی کے گپتا کے مطابق دارالحکومت کے مشرقی علاقے للیتا پارک میں گرنے والی اس عمارت کے ملبے تلے اب بھی بہت سے لوگ دبے ہوئے ہیں۔عمارت کے منہدم ہونے کے فوراً بعد آس پاس سے لوگ جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور فوری طور پر ملبے میں سے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔ حادثے کے بعد علاقے کی تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کارکنوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فوری طور پر یہ پتہ نہیں چلایا جا سکتا کہ عمارت کیوں گری تاہم اس واقعہ کی انکوائری کی جائے گی۔

.........

/110