اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عالمی سحر ٹی وی چینل کے ڈائریکٹر "مہدی مجتہد" نے اس چینل کی تیرہویں سالگرہ کی مناسبت سے ایک نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ یہ چینل اس وقت اردو، آذری، کردی، بوسنیائی، انگریزی اور فرانسیسی زبانوں میں پروگرام نشر کررہا ہے اور قبل ازیں سحر ٹی وی چینل کا دورانیہ مجموعی طور پر 19 گھنٹے تھا اور اب جبکہ سحر 1 اور سحر 2 ساتھ ساتھ چل رہے ہیں دونوں چینلوں کا دورانیہ روزانہ 38 گھنٹوں تک پہنچ چکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قبل ازیں ہمارا فلم اور سیریل گروپ خودمختار نہ تھا لیکن اس وقت یہ شعبہ بھی خودمختار ہوچکا ہے اور مختلف قسم کی فلمیں اور سیریل فلمیں بن رہی ہیں اور انیمیشن سیریلز بھی بن رہی ہیں۔انھوں نے دس سال کے عرصے میں مکمل ہونے والی سیریل فلم "مختارنامہ" ـ جو اس وقت فارسی میں نشر ہورہی ہے ـ کے بارے میں کہا کہ اس سیریل فلم کا چھ زبانوں میں ترجمہ اور ڈبلنگ کا کام بھی شروع ہوچکا ہے اور یہ مکمل ہونے کے بعد یہ سیریل بھی چھ زبانوں میں نشر ہونا شروع ہوگی۔
.........
/110