واشنگٹن پوسٹ کو دیے گئے انٹرویومیں افغان صدر نے امریکا سے کہاہے کہ یہ وقت اسپیشل ملٹری آپریشن کوختم کرنے کا ہے۔امریکا کو ہرصورت میں اپنی موجودگی اورفوجی کارروائی کی شدت کم کرنا ہوگا۔حامد کرزئی کاکہنا ہے کہ خصوصی کارروائیوں اور چھاپوں سے افغان عوام میں اشتعال پھیل رہاہے اور اس کے نتیجے میں طالبان کے حملوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انھوں نے کہا افغان اپنے گھروں پر چھاپوں کوپسند نہیں کرتے جبکہ امریکی بے جامداخلت سے عوام کے معمولات زندگی بھی متاثر ہورہے ہیں اس لیے امریکی فوجیوں کو سڑکوں اورافغانیوں کے گھروں سے دوررہناچاہئے۔ غیرملکی فوجی صرف جنگ سے تباہ حال علاقوں میں رہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
/110