حیدر مصلحی نے آج ایران کے مشرقی اور مغربی علاقوں میں ایم کے او، ریگی اور کومولہ سمیت کئی دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان دہشت گرد عناصر کے مغرب خصوصا برطانیہ کی جاسوسی تنظیموں کے ساتھ رابطوں کا پردہ چاک کرتے ہوئے ان کا مقابلہ کرنے کے لیے ایران کی انٹیلی جنس فورسز کی سکیورٹی طاقت پر زور دیا۔
ایران کے وزیر انٹیلی جنس نے کہا کہ برطانیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ایران میں جاسوسی کے لیے ایجنٹ بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے پاس ایسے ثبوت و شواہد موجود ہیں جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ سامراجی طاقتیں بعض افراد سے ایران میں جاسوسی کا کام لینے اور دہشت گردی کی کارروائیاں کروانے کی کوشش کر رہی ہیں۔
برطانیہ کی جاسوسی تنظیم ایم آئی 6 کے سربراہ جان سورز نے کچھ عرصہ قبل پہلی بار ٹی وی چینل پر آ کر تہران کے خلاف مغرب والوں کے دعووں کو دہرایا اور ایران کی ایٹمی سرگرمیوں کی جاسوسی کا اعتراف کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110