8 نومبر 2010 - 20:30

ترکی کے صدر عبد اللہ گل نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی معاملے پر ترکی میں عنقریب ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان گفتگو کا آغاز ہوگا۔

عبد اللہ گل نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ایران اور گروپ 1+5 کے درمیان گفتگو کی میزبانی کررہا ہے اور ترکی کی میزبانی کو ایران نے بھی قبول کرلیا ہے عبد اللہ گل نے کہا کہ مذاکرات کے ذریعہ موجود ابہامات کو دور کیا جاسکتا ہے انھوں نے کہا کہ ترکی کے ہمسایہ میں ایک جنگ ہوچکی ہے اور اب ہم نہیں چاہتے کہ علاقہ میں مزید کسی جنگ کا آغاز ہو کیونکہ جنگ مسائل کا حل نہیں جنگ کے بعد بھی مذاکرات کے ذریعہ ہی مسائل کا حل کیا جاتا ہے لہذا مسائل کو حل رکنے کے لئے مذاکرات اور سفارتکاری ہی بہترین راستہ ہے۔

.......

/110