6 نومبر 2010 - 20:30

صدر آل پاکستان مسلم لیگ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے دماغ میں فتور ہے ،اس لیے انھوں نے اپنے دور حکومت پا ک فوج کے 4 سربراہوں2 صدرو او ر چیف جسٹس کے ساتھ پنگا لیا۔

یہ بات انہوں نے نیو یارک میں صدر آل پاکستان مسلم لیگ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ پرویز مشرف نے کہاکہ نواز شریف دوبارہ حکومت میں آکر مجھے پر مقدمہ چلانے کی بات اس لیے کرتے ہیں کہ انھیں پتہ ہے کہ وہ نہ تو دوبارہ اقتدار میں آئیں گے اور نہ ہی مجھے پر مقدمہ چلنے والا ہے ۔پرویز مشرف کا کہناتھا کہ لال مسجد آپریشن اور بگٹی قتل کے حوالے سے نہ کوئی شرمندگی ہے اور نہ ہی معافی مانگی ہے ،ان کا کہناتھاکہ اگروہ دوبارہ اقتدار میں آیا اور ایسی ہی صورت حال پید اہوئی تو میرے اقدامات پھر ایسے ہی ہوں گے ،پرویزمشرف نے کہاکہ ووٹ حاصل کرنے کے لیے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگانے والا نواز شریف بلوچستان میں پنجابیوں کے قتل پر خاموش ہے،پرویز مشرف کا کہناتھاکہ نوازشریف نے طلال بگٹی جیسے قانون شکن افراد کو لاہور میں پناہ دی ہے۔پرویز مشرف کے جلسے کے باہر مسلم لیگ ن نیویارک کے کارکنوں نے پرویزمشرف کے خلاف نعرے لگائے جس کے جواب میں آل پاکستان مسلم لیگ کے کارکنوں نے بھی ن لیگ کے خلاف نعرے لگائے۔

........

/110