22 اکتوبر 2010 - 20:30

سیکورٹی فورسز کا قافلہ اورکزئی ایجنسی کے علاقے غلجو سے ٹل ٹاوٴن جارہا تھا کہ پخوکنڈاؤ کے قریب نصب بم سے ایک گاڑی ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 اہلکار جاں بحق اور تین شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ کوہاٹ منتقل کر دیا گیا۔

فرنٹیئر کور کے ترجمان کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جس میں ایک کرنل اور دیر اسکاؤٹس کے 5 اہلکار جاں بحق ہوئے، تاہم کوہاٹ میں ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فوج سے ہے۔ دریں اثناء بم حملے کے بعد جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کاپٹروں نے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 17 شدت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جبکہ 5ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے۔ادھر سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ ڈھیری میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران درجنوں افراد کو گرفتار کر لیا جنہیں تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا۔ ادھر باجوڑ ایجنسی کی تحصیل خار کے علاقہ چینگازو میں سکیورٹی فورسز نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ کارروائی میں 2 مکانات کو مسمار کیا گیا۔ ادھر کاٹلنگ میں سرچ آپریشن بارہویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔

..........

/110