20 اکتوبر 2010 - 20:30

کوئٹہ کے نواحی علاقے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے طالبان سے تعلق کے شبہ میں 40افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق نواحی علاقے کچلاک کلی ناخیل میں مخبر کی اطلاع پر ڈی آئی جی آپریشنز حامد شکیل کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کیساتھ کارروائی کرتے ہوئے40افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم کوئی اسلحہ برآمد نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق حراست میں لئے گئے افراد کو کچلاک تھانہ میں میں رکھا گیا ہے جن سے تفتیش کی جا رہی ہے.

......

/110