19 اکتوبر 2010 - 20:30

پشاور اور خیبرایجنسی کے سرحد پر واقع چیک پوسٹ پر شرپسندوں نے خودساختہ دستی بم سے حملہ کیا۔

پولیس کی فائرنگ سے ایک شرپسند ہلاک ہوگیا۔ پولیس اور فرنٹیئرکانسٹیبلری کے مشترکہ باڑہ قدیم چیک پوسٹ پرموٹرسائکل سوارشرپسندوں نے دستی بم پھینکا جس سے ایک پولیس کانسٹیبل اسد خان زخمی ہوا۔ حملے کے بعد پولیس اور شرپسندوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں ایک شرپسند ہلاک ہوگیا۔ جب کہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ حملے میں زخمی پولیس اہل کار کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس لایا گیا جبکہ ہلاک شرپسند کی میت کو پولیس نے قبضے میں لے لیا۔ بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق بم خودساختہ تھا اور 100 گرام دھماکا خیزمواد پر مشتمل تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110