صدرجناب احمدی نژاد نے سنیچر کو تہران میں ایک تقریب کے دوران جو پٹرول کی پیداوار میں ایران کو خود کفیل بنانے کے پروجیکٹ پرکام کرنےوالے ماہرین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے منعقد ہوئی تھی کہا کہ منہ زور طاقتوں کی طرف سے پٹرول کی فروخت و فراہمی پر پابندی لگا نے کا مقصد ایران کو نقصان پہنچانا تھا لیکن تیل کی صنعت کے ماہرین نے اپنی انتھک محنتوں اور پیداواری شرح میں اضافہ کرکے ان پابندیوں کو ناکام بنادیا ۔ صدر جناب احمدی نژاد نے کہا کہ ایران پرپابندی لگانےوالے ملکوں کو اس بات کا اندازہ نہيں تھا کہ ایران کی تیل کی صنعت اتنی جلدی پٹرول تیار کرنا شروع کردے گی واضح رہے کہ ابھی حال ہی میں اسلامی جمہوریہ ایران کے پٹرولیم کے وزیر جناب میرکاظمی نے اس بات کا باضابطہ اعلان کیا تھا کہ ایران پٹرول کی پیداوار میں اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا ہے.
........
/110