15 اکتوبر 2010 - 20:30

ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردوغان نے کہا ہے کہ امریکہ عالمی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔

رجب طیب اردوغان نے پاکستان کے دورے میں آزادی فلوٹیلا پر صہیونی ریاست کے حملے کا ذکر کرتے ہوئے دہشتگردی کے تعلق سے امریکہ کے دوغلے رویوں پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ امن و صلح کی حمایت کے دعوؤں کےباوجود صہیونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی کی حمایت کرتا ہے۔ ترک وزیراعظم نے کہا کہ ترکی نے اسرائيل کے حملوں میں جاں بحق ہونے والوں کی میڈیکل رپورٹیں امریکہ کو پیش کیں لیکن امریکہ نے صہیونی ریاست کی ریاستی دہشتگردی کی مذمت کرنے سے گریز کیا۔یاد رہے کہ صہیونی ریاست کے کمانڈوز نے 31 مئي کو غزہ کے لئے امداد لےجانے والے جہازوں پرحملہ کردیا تھا اور صہیونی درندوں کے ان حملوں میں اٹھارہ افراد جاں بحق اور پچاس کے قریب زخمی ہوئے تھے۔ امریکہ کے علاوہ ساری دنیا نے صہیونی ریاست کی اس بربریت کی مذمت کی تھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/110