13 اکتوبر 2010 - 20:30

ملتان میں آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں ملوث چھ دہشت گردوں کو بہاولپورپولیس نے گرفتار کر لیا / گرفتار ہونے والوں میں تحریک طالبان کا کمانڈر عبدالرحمان عرف طلحہ بھی شامل ہے۔

ڈی پی او پہاولپور بابر بخت قریشی کے مطابق آٹھ دسمبر کو ہونیوالے ملتان آئی ایس آئی کے دفتر پر حملے، کچا کوہ میں دہشتگردی کر کے پانچ افراد کو قتل اور جلالپور میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث چھ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او کے مطابق بہاولپور کی تحصیل احمد پور شرقیہ میں واقع کچہری روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر سائیکلوں پر سوار تین افراد کو جب روکا گیا تو ان کے قبضے سے سونا، نقدی اور اسلحہ برآمد ہوا۔ ان افراد سے جب تحقیقات کا آغاز کیا گیا تو دہشت گردی کے واقعات کے حوالے سے اہم انکشافات ہوئے اور ان کے تین دیگر ساتھیوں پر نشاندہی پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ہونے والے گروپ کا تعلق تحریک طالبان پنجاب پاکستان قاری عمران گروپ سے ہے اور گرفتار ہونیوالوں نے ملتان میں حساس ادارے کے ہیڈ کوارٹر پر حملے سمیت دیگر سنگین جرائم کا اعتراف کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں تحریک طالبان کا کمانڈر عبدالرحمان عرف طلحہ بھی شامل ہے۔   ........

/110