کراچی پریس کلب کے باہر ہونے والے مظاہرے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنماؤں نے کہا کہ بزرگان دین کے مزارات پر دہشت گردی کرنے والے امریکی ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غازی بابا کے مزار میں بم دھماکہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے سرعام پھانسی دی جائے۔ رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر مزارات کا انتظام ان کے عقیدت مندوں کے سپرد کر دے تاکہ وہ ان کی خود ہی حفاظت کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110