8 اکتوبر 2010 - 20:30

شماره جدید مجله "گنجینه مجمع" از سوی اداره‏کل اطلاع‏رسانی مجمع جهانی اهل‏بیت(ع) منتشر شد.

اداریہ ـ صفحہ 2

سنہ 1389 ہجری شمسی (بمطابق 2010 و 2011 عیسوی) انقلاب اسلامی کے رہبر معظم آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی طرف سے "دوچند ہمت اور دو چند محنت" کا سال قرار دیا گیا۔ اسی مناسبت سے عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے ثقافتی امور کے معاون جناب حجت‏الاسلام والمسلمین سالک کا ایک مکتوب اس صفحے پر درج کیا گیا ہے جس میں ان مسائل کی طرف اشارہ ہوا ہے جنہیں اس سال کے دوران مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

..................................

سیلاب سونامی کی مانند ـ صفحات 2 تا 11

ان ایام میں پاکستانی مسلمان تباہ کن سیلاب کا سامنا کررہے ہیں؛ گذشتہ 80 سال سے آنے والا اپنی نوعیت کا یہ بدترین سیلاب خیبر پختونخوا سے شروع ہوکر پنجاب، سند اور بلوچستان میں 2200 انسانی جانوں کے ضیاع اور ہمارے ڈیڑھ کروڑ ہم عقیدہ انسانوں کی بے خانمانی اور بے گھر ہونے کا سبب بنا ہوا ہے؛ اسی طرح گلگت ـ بلتستان اور دیگر علاقوں میں تقریبا 50 لاکھ پیروان اہل بیت (علیہم السلام) بھی اس طبعی آفت کا شکار ہوکر مالی اور جانی نقصانات اٹھا چکے ہیں اور اٹھا رہے ہیں۔

حالات بہت سنگین ہیں اور امداد رسانی کا کام بھی دشواری سے انجام پارہا ہے اور انساندوستی پر مبنی عالمی امداد میں تأخیر کی وجہ سے سیلاب کے متأثرین کو پینے کے صاف پانی، اشیاء خورد و نوش اور ادویات کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے حس کی وجہ سے جانی نقصانات اور وبا جیسے متعدی امراض پھیلنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

دریں اثناء، شیعہ دینی مراجع نے عملی امداد اور پیغامات ارسال کرکے مسلمانوں کی مدد کا اہتمام کیا۔

ان صفحات میں سیلاب کی شدت کی مفصل رپورٹ، عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی اور مراجع تقلید اور دیگر شخصیات کے پیغامات درج ہیں۔

..................................

اہل بیت(ع) کی محبت ـ صفحات 12 تا 15

حضرت سیدہ  فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کی مناسبت سے شعراء اور مداحان اہل بیت (ع) نے حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ رہبر انقلاب نے اس ملاقات میں اہل بیت علیہم السلام کی محبت کے بارے میں مفصل خطاب کیا. آپ نے فرمایا: «جب پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم جب وضو کرتے اصحاب وضو سے باقی ماندہ پانی کو تبرک کے طور پر حاصل کرنے کے سلسلے میں ایک دوسرے پر سبقت لیا کرتے تھے؛ دنیا کے کسی حاکم یا بادشاہ کو اپنی رعایا کی کے دلوں میں اتنا مقام حاصل نہیں ہے جتنی محبت و منزلت رسول اللہ (ص) اور اہل بیت (ع) کو مسلمانوں کے دلوں میں حاصل ہے»۔

...............................

علامہ فضل اللہ کی وفات کا خصوصی ضمیمہ ـ صفحات 21 تا 44

«علامہ سید محمدحسین فضل اللہ» عظیم شیعہ علماء میں سے ایک تھے جو گذشتہ مہینے لبنان میں ہی وفات پاچکے ہیں۔ علامہ مرحوم ان دانشوروں اور مفکرین میں سے تھے جنہوں نے 20 سال قبل دیگر شیعہ مفکرین سے مل کر عالمی اہل بیت (ع) کی بنیاد رکھی۔ مرحوم عالم دین اسرائیلی ریاست کے خلاف لبنان اور فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت کے زبردست حامی تھے۔

علامہ فضل اللہ کی وفات کے حوالے سے ان صفحات پر ان کی حالات زندگی، وفات کی مناسبت سے مختلف شخصیات اور اداروں کے تعزیتی پیغامات، ان کی شخصیت کے بارے میں مکالمات سمیت ان کی تصاویر درج ہیں۔

...............................

نصف شعبان ـ صفحات 50 تا 53

دنیا کے مختلف حصوں میں پیروان اہل بیت (ع) نے 15 شعبان پر امام زمانہ (عج) کی میلاد پر نور کی مناسبت سے جش منایا۔

ان صفحات پر ان ہی مراسمات کی بعض رپورٹیں درج ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔

/110