صدر احمدی نژاد نےکہا کہ 11 ستمبر کے بارے میں بہت سے شواہد موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض عناصر نے 11 ستمبر کے حملے سے قبل کچھ لوگزں سے کہا تھا کہ وہ دو برجوں والی عمارتوں میں 11 ستمبر کو حاضر نہ ہوں اور اگر سب لوگ 11 ستمبر کو دو برجوں والی عمارتوں میں موجود ہوتے تو ہلاک ہونے والوں کی تعداد 3 ہزآر سے کہیں زيادہ ہوتی صدر احمدی نژاد نے کہا کہ امریکہ نے 11 ستمبر کو بہانہ بنا کر مشرق وسطی میں فوجی یلغار کا جواز پیدا کیا انھوں نے کہا کہ امریکہ نے 11 ستمبر کو بہانہ بنا کر علاقہ کے تیل کے ذخائر پر قبضہ کیا ہےاور دوسری طرف انقلاب اسلامی کو ناکام بنانے کے لئے اپنی کوشیں تیز تر کردی ہیں لیکن امریکہ کو ہمیشہ ناکامی کا سامنا ہوا ہے اور اس سازش میں بھی امریکہ کو شکست و ناکامی کا سامنا ہوگا۔ صدر نےکہا کہ اگر امریکی حکومت ایک غیر جانبدار گروہ کے ذریعہ اس واقعہ کی تحقیق کا حکم دے تو یہ خود اس کے مفاد میں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔
/110